تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بھارت میں بے گناہ نوجوان پر بدترین تشدد

نئی دہلی : بھارتی ریاست راجستھان میں انتہا پسند افراد کے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ایک اور بے گناہ نوجوان پر تشدد کا تازہ واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان میں رونما ہوا جہاں کچھ افراد نے نوجوان کو ہاتھ باندھ کر لاٹھی سے بری طرح پیٹ ڈالا۔

واقعہ راجستھان کے ضلع چتور گڑھ کے بھدسوڑا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو افراد نے ایک نوجوان کو ہاتھ پیچھے باندھ کر لاٹھی سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں نوجوان گڑگڑاتا ہوا نظر آرہا ہے اور درد کی شدت سے ادھر اُدھر بھاگ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث وہہ چلنے سے بھی قاصر ہوگیا ہے، نوجوان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہوئے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے تین افراد راجو، بسنتیالال اور رامشور کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے فی الحال مذکورہ معاملے کر کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ پولیس کا خیال ہے کہ نوجوان پر تشدد کے پیچھے خاندانی تنازعہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -