The news is by your side.

Advertisement

بااثر افراد کا شادی کی تقریب سے منع کرنے پر اہل محلہ پر تشدد

لاہور : پنجاب کے دارالحکومت میں سڑک بلاک کرکے شادی تقریب منعقد کرنے والے بااثر افراد نے محلے داروں پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رونما ہوا جس میں بااثر افراد نے اہل محلہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی نشتر کالونی میں روڈ بلاک کرکے شادی کی تقریب جاری تھی جس پر اہل محلہ نے اعتراض اٹھایا تو بااثر افراد نے محلے داروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محلے داروں کی جانب سے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی گئی تاہم اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔

محلے داروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ تھانہ نشتر کالونی پولیس اسٹیشن کے اہلکار بااثر افراد سے ملی ہوئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں