The news is by your side.

Advertisement

اسرائیلی فوج نے صحافی شریں کا تابوت زمین پر گرا دیا

دہشت گرد اسرائیلی افواج نے درندگی کی انتہا کر دی۔ الجزیرہ کی شہید خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کا تابوت لے جانے والے جلوس پر ٹوٹ پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر دنیا بھر کے لوگ غصے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں اسرائیلی فورسز میت کی بے حرمتی کر رہی ہے۔

یروشلم میں قابض اسرائیلی فوج آخری رسومات کے لیے آنجہانی صحافی شیریں ابو عاقلہ کا تابوت لے جانے والے جلوس پر ٹوٹ پڑی جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے میت سمیت تابوت زمین پر گرگیا۔

جلوس کے شرکا نے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظاہرین کی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دو روز قبل اسرائیلی فورسز نے شیریں ابو عاقلہ کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ صحافی شیریں کو رپورٹنگ کے دوران گولی لگی، زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے شیریں کو اس وقت سر میں گولی ماری جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جینین میں رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں