تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج، 12 ہلاک، دوستی بس سمجھوتہ ایکسپریس معطل

نئی دہلی :بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادی تشدد پراترآئی، 12 افراد ہلاک ہوگئے ، دوستی بس اورسمجھوتہ ایکسپریس معطل، نئی دہلی کو پانی کی سپلائی بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج دلی سرکارکے لئے دردِسربن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں کرفیو اور فوجی گشت کے باوجود جاٹ برادری نے اپنے حقوق کے لئے بھوانی اور سونی پت کے اضلاع میں احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے پولیس چوکیوں، دکانوں اوراے ٹی ایم مشینوں کونذرآتش کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ریاست میں کرفیو نافذ ہے اس کے باوجود لوگ سڑکوں پرہیں اوراب تک پیش آنے والے کئی پرتشدد واقعات میں میں اب تک 12افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جاٹ برادری نے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو پانی کی فراہمی روک دی ہے جس کے پانی کی قلت ہوگئی اورحکومت کواسکول بند کرنا پڑے۔

جاٹ برادری نئی دہلی تک پہنچنے کے بعد مودی سرکارنے بات چیت پرآمادگی ظاہرکرتے ہوئےکرفیومیں نرمی کی جس کے بعد جاٹ برادری نے بھی سڑکوں کی بندش میں نرمی برتنا شروع کردی۔

ہریانہ حکومت کی جانب سے ملازمتوں میں کوٹہ دینے کے وعدے کے بعد جاٹ برادری نے اپنےاحتجاج کوروک دیا ہے اورملازمتوں میں کوٹہ دینےکا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مودی سرکارنے جاٹ برادری سے مذاکرات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں مظاہرین نےریاست کی سڑکیں بلاک کررکھی تھیں اورریاست کو دوسرے ملک سے ملانے والی شاہراہوں اورریلوے لائنوں کو بند کردیا تھا۔

احتجاج کے دوران بندش کے سبب پاکستان اوربھارت کی درمیان چلنے والی دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس بھی ملتوی کردی ہیں جس کے سبب پاکستان آئے بھارتی شہریوں کوشدید مشکلات درپیش ہیں اورحکومت پاکستان کی جانب سے ان کی لاہورمیں رہائش کا انتظام کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -