تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی پانچویں روز بھی بند

چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی کو بند ہوئے آج پانچواں روز ہے، باب دوستی بند ہونے کے باعث ہر قسم کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان فورسز اور عوام کی اشتعال انگیزیوں کے باعث باب دوستی پانچویں روز بھی بند ہے، باب دوستی اس وقت احتجاجاً بند کردیا گیا تھا، جب افغان عوام نے پاکستان کیخلاف احتجاج کے دوران پاکستانی پرچم جلا دیا تھا اور پتھراؤ کیا تھا، جسکی وجہ سے دوستی گیٹ کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

گذشتہ روز دوستی گیٹ کھولنے سے متعلق فلیگ میٹنگ بے نتیجہ ختم ہوئے تھے، میٹنگ میں پاکستانی فورسز کی طرف سے لیفٹینٹ کرنل محمد چنگیز جبکہ افغان فورسز کی طرف سے کرنل محمد علی نے شرکت کی، فلیگ میٹنگ میں پاکستانی فورسز کی طرف سے 18 اگست کو ہونے والے واقع پر سخت اظہار ناراضگی کی گئی اور کہا کہ افغان شہریوں نے باب دوستی پر پتھراو اور پاکستانی جھنڈے کی توہین کیوں کی جس پر افغان فورسز نے کہا کہ اشرف غنی کی تصاویر پاکستانی ریلی میں کیوں جلائے گئے ۔


 

مزید پڑھیں : باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ


پاکستانی فورسز نے کہا کہ آپ لوگ میڈیا نہیں دیکھتے ریلی میں مودی کا پتلا اور انڈیا کا ترنگا نزر آتش کیا گیا، پاکستانی مظاہرین نے افغان صدر اشرف غنی کے تصاویر نہیں جلائے آپ لوگ بھارت کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کیا جس پر افغان فورسز کے کرنل نے کہا کہ آئندہ اس طرح نہیں ہوگا ساری رنجشیں ختم کریں ہم ایک بہترین ہمسایہ رہیں گے اور دوسروں کے اماء پر پاکستان کی مخالفت نہیں کرینگے۔

میٹنگ میں باب دوستی کھولنے سے متعلق بات چیت کی گئی تاہم مذاکرات کسی بھی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے، باب دوستی گیٹ بند ہونے سے پاک افغان تجارت اور نیٹو سپلائی سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

سرحد کے دونوں جانب نیٹو کنٹینرز اور مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، سرحد کی بندش سے مال بردار ٹرکوں پر لدے پھل ، سبزیاں اور میوہ جات کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔


 

مزید پڑھیں : مودی مخالف مظاہروں پر باب دوستی پراشتعال انگیزی، باب دوستی بند


 

یاد رہے کہ 18 اگست کو افغان فورسز نے اپنے شہریوں کے ساتھ مل کر پاکستانی پرچم کی توہین کی تھی جبکہ افغان فورسز اور شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ سے دوستی گیٹ کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کےدرمیان طور خم بارڈر پر بھی گیٹ کی تنصیب پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -