تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

ڈیلاس: امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے بعداحتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ڈیلاس میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے۔

امریکہ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دوسیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں ، امریکی شہر ڈیلس میں مظاہرین اورپولیس آمنے سامنے آگئے جہاں احتجاج شدت اختیار کرگیا، پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج اورآنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ دوران احتجاج پولیس پرفائرنگ سے حالات مزید بگڑگئے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا جبکہ دوسرے نے گرفتاری پیش کردی، مظاہرے کے مقام سے مشتبہ پیکٹ بھی برآمد کرلیا گیا، ڈیلس میں ایمرجنسی نافذ کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام فراد کی ہلاکت کے خلاف ڈیلاس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ چھ اہلکار زخمی ہیں۔

مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کوروکنے کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے عوام کوسیاہ فام افراد کی ہلاکتوں پرتشویش ہونا چاہئیے۔

Comments

- Advertisement -