ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

انڈونیشیا کا 11 سالہ بچہ راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا کا 11 سالہ بچہ ریان منفرد ڈانس کی وجہ سے راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن گیا۔

انڈونیشیا میں کشتی ریس کے دوران 11 سالہ بچے نے توازن برقرار رکھنے کے لیے غیردانستہ طور پر ڈانس کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بچے کے ڈانس کو ’اورا فارمنگ‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

ریس میں ریان کشتی کے سرے پر کھڑا ہوکر اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہا تھا کہ اچانک ڈگمگا گیا، اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے اپنے بازوؤں کے ذریعے ڈانس شروع کردیا۔

دنیا بھر کی مشہور شخصیات بھی اس ڈانس میں شامل ہوگئیں، فٹبالر، موٹر سائیکل ریس کے دوران بھی رائیڈر اسی طرح ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ریان نے کہا کہ اس نے یہ سب نہیں سوچا تھا لیکن موقع کی مناسبت سے خود بٰہ خود یہ ڈانس اسٹیپ ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں