جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

گول گپے کم کیوں دیے؟ نوجوان اور دکاندار کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان قیمت کو لے کر اکثر تکرار ہوجاتی ہے جو کبھی سنگین صورتحال بھی اختیار کرجاتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آگئی جس میں دکاندار اور گاہک میں گول گپے کم دینے پر جھگڑا ہوگیا اور دونوں سڑک پر ایک دوسرے کو مارتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاہک 10 روپے دینے پر گول گپے کم دینے پر دکاندار سے لڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دکاندار کی جانب سے گاہک کو 10 روپے میں 7 گول گپے فراہم کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث لڑائی میں بدل گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے اور دونوں لڑنے میں مصروف ہیں۔

دکاندار کی شناخت رام سیوک کے نام سے ہوئی ہے اور گاہک کا نام کشور کمار بتایا گیا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو ایک راہگیر نے شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گلی کوچوں میں دکاندار گول گپے مہنگے بیچ کر گاہکوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں