تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

معمر شخص نے سیکنڈز میں ریس جیت لی، ویڈیو وائرل

معمر امریکی شہری نے 14 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں 100 میٹر ریس جیت کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کیش نامی 70 سالہ امریکی شخص نے پین ریلے ایونٹ میں 13.47 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کی۔

امریکی شخص نے یہ دوڑ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ثابت کیا کہ عُمر صرف ایک عدد ہے۔

ریس شروع کرتے ہوئے اور خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے الگ کرتے ہوئے مسٹر کیش نے ابتدائی برتری حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر 70 سالہ بوڑھے شخص کے اس کارنامے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔

لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جہاں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ "میں اتنی تیز گاڑی بھی نہیں چلاتا،” دوسرے صارف نے کہا کہ "70 سال کی عمر کے یہ لوگ مجھ سے زیادہ تیز ہیں”۔

ایک اور صارف نے کہا کہ "میں شرمندہ ہوں کہ ایک 70 سالہ شخص مجھے ریس میں ہرا سکتا ہے۔”

Comments