پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

امر خان کی نور جہاں کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کی میڈم نور جہاں کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ امر خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساڑھی زیب تن کیے میڈم نور جہاں کے مشہور گانے ’سجنا وے میں تیری تو میرا‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امر خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ادھورا خواب، میڈم کے زمانے میں میڈم کے گانے پر لپسنک کرنا۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہییں۔

امر خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ امر خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں ابیر کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، محسن عباس حیدر، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں