چین کی انفلوئنسر کو اس وقت لاکھوں فالوورز سے محروم ہونا پڑ گیا جب لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر اچانک خراب ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر چینی انفلوئنسر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بیوٹی فلٹر کی خرابی کی وجہ سے اصل چہرہ سب کے سامنے آگیا اور انفلوئنسر ایک لاکھ 40 ہزار فالوورز سے محروم ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انفلوئنسر گانے پر ویڈیو بنا رہی ہیں اس دوران ان کا اصل چہرہ سب کے سامنے آجاتا ہے۔
صارفین کی جانب سے فلٹرز کے کردار پر بحث کی گئی جبکہ کچھ نے انفلوئنسر کو اصل چہرہ نہ دکھانے پر تنقید بھی کی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بیوٹی فلٹرز اکثر حقیقت کو دھندلا دیتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


