منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

سائیکل سوار کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اطالوی دولو مائٹس میں سائیکل چلا کر بائیکر نے لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو کو اب تک 168 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

وائرل کلپ باسوٹ کو ڈولومائٹ پہاڑی سلسلے میں خطرناک حڈ تک تنگ چوٹی پر نیویگیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بائیکر نے دشوار گزار راستے پر سائیکل چلاتے ہوئے توازن برقرار رکھا۔

تاہم، کلپ میں یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ وہ اس طرح کی غیر یقینی پوزیشن سے کیسے مڑنے یا نیچے آنے میں کامیاب ہوا۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ "ڈولومائٹس کے سب سے دلکش چوٹی پر کسی غلطی کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم، شاندار انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی۔ جبکہ کئی صارفین حیران رہ گئے، کچھ نے سوال کیا کہ "کیا ویڈیو اصلی ہے”۔

شکوک و شبہات کے باوجود، ناظرین کی اکثریت ویڈیو سے قائل ہو گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں