تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ننھے بچے اور بلی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بچوں کی معصومانہ سرگرمیاں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں کمسن بچہ ایک فوارے سے پانی پی رہا ہے اور تھوڑی ہی دیر میں اس کے ساتھ ایک بلی بھی شامل ہوجاتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جیسے ہی پانی پیتا ہے ایک بلی بھی یہی عمل کرتے ہوئے پانی پینے لگ جاتی ہے۔

بلی کو ایسا کرتا دیکھ کر بچے کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

آٹھ سیکنڈ کے ایک کلپ کو 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سب سے اچھی ویڈیو ہے جو میں نے آج دیکھی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’گرمی کے ان دنوں میں یہ اہم سبق ہے۔‘

Comments

- Advertisement -