تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دلہن نے شادی سے قبل دلہا سے منفرد کنٹریکٹ سائن کروالیا، ویڈیو وائرل

شادی بیاہ کی تقریبات میں دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی ریاست آسام سے ایک شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن نے عین شادی کے دن دلہا سے کنٹریکٹ سائن کروا کر باراتیوں سمیت سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک 18 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

دلہن جیون ساتھی سے کہتی ہے کہ وہ ایک بڑے شیٹ پر چھپے ہوئے ایک خاص معاہدے پر دستخط کرے جس میں وہ وعدے شامل تھے جو دلہا کو شادی کے بعد نبھانا پڑے گا۔

حلف نامے میں پہلی شرط یہ تھی کہ دلہا دلہن کو ہمیشہ خوش رکھے گا اور مہینے میں کم از کم ایک بار پیزا ضرور کھلائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@wedlock_photography_assam)

دوسری شرط جو عائد کی گئی اس میں لکھا تھا کہ گھر کے کھانا کھانے کا جواب صرف ہاں میں ہوگا اور دیر رات پارٹی میں رہنے کی اجازت صرف بیوی کے ساتھ ہوگی۔

دیگر وعدوں میں دلہن کو ہر 15 دن بعد خریداری کے لیے لے کر جانا اور پارٹیوں میں اس کی اچھی تصاویر لینا شامل تھا، معاہدے میں ایک اور شرط کا ذکر ہے کہ دولہا کو اتوار کو ناشتہ بنانا ہوگا۔

منفرد کنٹریکٹ سائن کرنے کے بعد دلہا اور دلہن باہمی رضامندی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بنتا ہے اتنی تو اس کی خواہش ہے، کچھ شرطیں ٹھیک ہیں لیکن کچھ غلط بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -