ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

گاڑی اسپیڈ بریکر پر پھنس گئی، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڑکوں یا گلی محلوں میں کچھ اسپیڈ بریکر ایسے بنے ہوتے ہیں جہاں سے گاڑی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ڈرائیور کسی نہ کسی طرح گاڑی کو اس جگہ سے گزار ہی لیتے ہیں۔

تاہم بھارت کے شہر بھوپال میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک کار اسپیڈ بریکر پر پھنس گئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گاڑی کے مالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کار کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ پارکنگ نمبر 10 کے قریب اسپیڈ بریکر پر ان کی گاڑی پھنس گئی۔

گوپال راؤ نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد گاڑی کو اسپیڈ بریکر سے ہٹانے کے لیے آخر کار ’ٹو‘ کرنا پڑا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بہترین انجینئر کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے یہ اسپیڈ بریکر بنایا یہاں پر اکثر کاریں پھنس جاتی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

کار کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے اور متعلقہ حکام سے ایسے اسپیڈ بریکر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں