تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیوی کھلاڑی کا چھکا، گیند سیدھی تماشائی کے گلاس میں جاگری

انگلینڈ اور نیوزی لیںڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈیرل مچل کے چھکے پر گیند تماشائی کے مشروب کے گلاس میں جاگری۔

انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ کے دوران ڈیرل مچل کے چھکے پر گیند تماشائی کے مشروب کے گلاس میں جاگری نیوزی لینڈ کی اننگز کے 56 ویں اوور میں یہ واقعہ پیش آیا۔

مچل نے دو قدم آگے بڑھتے ہوئے جیک لیچ کی گیند کو چھکے کیلیے میدان سے باہر اچھالا جو سیدھی اسٹینڈزمیں موجود ایک خاتون تماشائی کے مشروب کے گلاس میں جاگری اور سارا مشروب خاتون کے منہ پر آگیا۔

ان کے اس چھکے اور مشروب میں گیند گرنے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

گلاس میں ڈبکی کا نقصان تماشائی اور انگلینڈ دونوں کو ہوا تماشائی کے پاس پینے کو مشروب نہ بچا اور انگلش بولر گیند کو سوئنگ کرنے سے قاصر ہوگئے جس کے بعد میں مچل نے شائق سے ملاقات کی اور انہیں مشروب بھی پیش کی۔

Comments

- Advertisement -