تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ڈیوڈ وارنر ’پشپا‘ بن گئے، ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو زبان میں بننے والی بھارتی فلم کے کردار اللو ارجن کا روپ دھار لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی فلم پشپا کے گانے پر رقص کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وارنر نے اللو ارجن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش میں ہوتا، اداکاری بہت ہی آسان ہے۔‘

آسٹریلوی کرکٹر نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کرکٹر کی اہلیہ کینڈس وارنر نے بھی ویڈیو پر فائر ایموجیز شیئر کی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے وارنر نے کسی بھارتی فلم پر پوسٹ شیئر کی ہو، وارنر کی اس سے قبل بھی فلم کے مشہور گانے ’سریولی‘ کی دھنوں پر رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ فلم ‘پشپا دی رائز’ کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کو کئی بڑی فلموں کے آفرز مل رہے ہیں جن میں سے ایک لائکا پروڈکشن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لائکا نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے اللو ارجن سے رابطہ کیا ہے اور اس کے لیے انہیں 100 کروڑ روپے (یعنی 2 ارب 35 کروڑ روپے پاکستانی) کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ لائکا پروڈکشن کی اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -