تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

درفشاں سلیم کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

تصویر میں اداکارہ کو سنجیدگی کا تاثر دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بھڑاس‘ اور ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

ان دنوں اداکارہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ مہک کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی بزنس ٹائیکون نعمان اعجاز کے بیٹے دانش تیمور (شمشیر) اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی مہک کے گرد گھومتی ہے، شمشیر مہک سے پیار کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اسے پسند نہیں کرتی لیکن شمشیر مہک سے بات کرنے کے لیے اس کے والد کو بھی گرفتار کروادیتا ہے۔

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -