تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہاتھی نے چند سیکنڈز میں گاڑی تباہ کردی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر جنگلی ہاتھی کے کار تباہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بپھرے جنگلی ہاتھی کی کار کے اوپر بیٹھ کر اسے تباہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

وائرل کلپ میں جنگلی ہاتھی جنگل سے گزرتے ہوئے سڑک پر نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ چند سیکنڈ بعد ہاتھی قریب موجود گاڑی کے ٹائر پر پیر مارنا شروع کردیتا ہے۔

ہاتھی پہلے تو یہ پاؤں سے گاڑی کے ٹائر پر چڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد وہ فور وہیلر کے بونٹ پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ گاڑی پر چڑھتا ہے اور سامنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کے سائیڈ ویو مرر کو توڑتے ہوئے نیچے اترتا ہے۔

بعدازاں‌ گاڑی کی حالت دیکھی جاسکتی ہے جس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’میں انشورنس کمپنی کو اس کی وضاحت کرنے کا تصور کر رہا ہوں‘۔

ایک اور نے کہا کہ "کسی کو کیسے یقین نہیں آتا کہ ایک ہاتھی نے ان کی گاڑی کا بٹ توڑ دیا؟

تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ہاتھی گاڑی کو ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کر رہا ہے”۔ یہ واقعہ کہاں پیش آیا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Comments

- Advertisement -