تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

گھوڑے کی سوئمنگ پول میں تیرنے کی ویڈیو وائرل

کیا آپ نے کبھی گھوڑے کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک گھوڑے کی سوئمنگ پول میں تیرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا پول میں تیر رہا ہے، تیرتے ہوئے گھوڑے کے دانت بھی نظر آرہے ہیں اور ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ گھوڑا تیرنے کا مزہ لیتے ہوئے مسکرا بھی رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں‌ صارفین دیکھ چکے ہیں‌ اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

گھوڑا بھی ان جانوروں میں سے ایک ہے جو تیراکی کرسکتے ہیں۔ گھوڑے میں قدرتی صلاحیت موجود ہے کہ جب وہ گہرے پانی میں جاتا ہے تو فوری طور پر پیڈل کی طرح اپنے پیروں کو چلانے لگتا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ گھوڑے میں تیرنے کی بہترین صلاحیت ہوتی ہے اور بڑے پھیپڑوں کی وجہ سے اسے تیرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

اصل میں گھوڑے کےلیے پانی میں سانس لینا دشوار ہوتا ہے، گھوڑے پانی میں سر باہر نکال کر منہ اور ناک سے سانس لیتے ہیں، لیکن اس طرح انہیں زیادہ مشقت کرنی پڑتی ہے جس کے باعث دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور گھوڑے کی سانس پھولنے لگتی ہے۔

تیرنا گھوڑے کی کارکردگی کو بہتربنانے کیلئے بہت فائدہ مند اوراس کے ساتھ ہی تفریح کا باعث بھی ہے۔ ایکوا تھراپی انسان اور جانوروں کیلئے یکساں طور پر بہترین ورزش ہے۔ اس عمل کی بدولت بیشتر گھوڑوں کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -