جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

’بھارتی الیکشن میں برازیلین ماڈل نے ’’22‘‘ ووٹ ڈال دیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (5 نومبر 2025) ریاستی الیکشن میں دھاندلی کی انتہا ہو گئی برازیلین ماڈل نے مختلف ناموں سے 22 بار ووٹ ڈال دیا۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں انتخابات جاری ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے مختلف ریاستوں میں مودی سرکار کی جانب سے دھاندلی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے دنیا کو انڈیا میں ہونے والی الیکشن کی شفافیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کرتے ہوئے کانگریس کی یقینی فتح کو شکست میں بدلنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

راہول گاندھی نے ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹ چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ہر آٹھواں ووٹر جعلی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریسی رہنما نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ ایک خاتون، جو بعد میں برازیلین ماڈل نکلی، نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 10 مختلف پولنگ بوتھوں پر 22 مرتبہ مختلف ناموں سے ووٹ ڈالا۔ انہوں نے سوال کیا یہ خاتون کون ہے؟ اس کا نام کیا ہے؟ وہ کہاں سے آئی؟

انہوں نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ دونوں نے مل کر ایک ’سازش‘ رچی، جس کے تحت کانگریس کی واضح جیت کو شکست میں تبدیل کر دیا گیا۔ تمام ایگزٹ پولز ہریانہ میں کانگریس کی جیت دکھا رہے تھے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارے پاس ‘ایچ فائلز’ ہیں، جن میں اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ پوری ایک ریاست چوری کر لی گئی۔ ہمیں شبہ تھا کہ یہ معاملہ صرف چند اسمبلی حلقوں تک محدود نہیں بلکہ ریاستی اور قومی سطح پر بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے نوجوان، خاص طور پر جنریشن زی، اس حقیقت کو سمجھیں کیونکہ یہ ان کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ میں الیکشن کمیشن اور جمہوری عمل پر سوال اٹھا رہا ہوںاور یہ میں سو فیصد ثبوتوں کے ساتھ کر رہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں