تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی ڈرامہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک اور بھارتی ڈرامے کے سین کو سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کا نشانہ بنادیا۔

رواں سال جون میں بھارتی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے عشق کی داستان ناگ منی‘ میں پتنگ اڑانے کے بعد مرکزی کرداروں کے گرنے کا سین مذاق کا نشانہ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’پتنگ اڑائی جارہی ہے اسی دوران پتنگ کٹ جاتی ہے اور شنکر حیران کن طور پر قلا بازیاں کھاتے ہوئے نیچے گرنے لگتے ہیں۔

لیکن پارو انہیں گرنے سے بچانے لیے چھلانگ لگاتی ہیں اور پتنگ کے سہارے دونوں لٹکے ہوتے ہیں۔

ادھر پارو شنکر کو بچانے کی کوشش رہی ہیں لیکن ایک اداکارہ سے ’چرخی‘ نہیں سنبھالی جارہی اور وہ ڈھیل دی جارہی ہیں۔۔

وہ کہتی ہیں کہ ’یہ پکڑیں مانجھا یہاں ہے بہرحال دونوں بچ جاتے ہیں۔

اس ڈرامے کے سین کو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا جو وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے اس کا مذاق بنانے کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عشق کی داستان ناگ منی ڈرامے کو اسٹوری اسکوائر پروڈکشن کی جانب سے دنگل ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 1996 میں بالی ووڈ فلم "سپوت” میں‌ اسی طرح‌ کا سین دکھایا گیا تھا جس میں‌ اکشے کمار اور سنیل سیٹھی اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں.

Comments

- Advertisement -