تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی نیوز چینل پر اچانک پاکستان کا جھنڈا نمودار ہوگیا

بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران نعت رسول ﷺ چل گئی اور پاکستان کا جھنڈا بھی نمودار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نظر آیا اور پھر ’نعتِ رسول ﷺ‘ چلنے لگی۔

پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیے’۔

ساتھ ہی نیچے درج تھا کہ ‘اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے’۔

پاکستان میں بھی اس وقت ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے’ ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ بھی چلائی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا جبکہ گزشتہ روز بھارت میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں کی جانب سے گستاخانہ بیان کیخلاف ریلی نکالی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -