تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’اہلیہ کو میکے سے واپس لایا جائے‘ شہری موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

بھارت میں مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں اہلیہ کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شہری موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ گیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص جالنا ضلع میں 100 فٹ کے موبائل فون ٹاور پر بیٹھا ہے۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ گنپت بکل کی اہلیہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی جس کے واپس نہ آنے پر وہ احتجاجاً موبائل ٹاور پر چڑھا ہے۔

مذکورہ شخص پولیس اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کی اس یقین دہانی کے بعد ہی نیچے اترا جب اس سے کہا گیا کہ وہ گھریلو تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق گنپت بکل نشے میں دھت تھا اور چار گھنٹے بعد سے نیچے آیا جس کے بعد اسے پولیس نے کچھ دیر حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس منظر نے انہیں 1970 کی دہائی کی بلاک بسٹر فلم ‘شعلے’ میں دھرمیندر کے کردار کی یاد دلا دی۔

Comments

- Advertisement -