تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ورزش کرتے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن کبھی کبھار ورزش کرتے وقت حادثہ بھی پیش آجاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ورزش کرتے ہوئے ایک شخص گر گیا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور ورزش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی آئی پی ایس افسر دیپانشو کابرا نے شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ چاہے شروعات کیسی بھی ہو اختتام ہمیشہ اچھا ہونا چاہیے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو پش اپس کرنے کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم وہ مشق کرنے کے دوران اچانک پیچھے گر جاتا ہے لیکن وہ گرنے کے باوجود ہمت نہیں ہارتا اور اٹھ کر دوبارہ سے پش اپس لگانا شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

صارفین کی جانب سے اس شخص کی تعریف بھی کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ گرنے کے باوجود اسے غصہ نہیں آیا اور اس نے پھر سے پش اپس مکمل کیے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘بندہ اولمپک کے لیے ہے‘ ۔ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ اس نے ہمت نہیں ہاری اور ورزش مکمل کی۔‘

Comments

- Advertisement -