تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شہری نے گائے کی جان بچا کر سب کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

بھارت میں شہری نے گائے کو کرنٹ لگنے سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جانوروں کو مشکل میں دیکھ کر شہری ان کی مدد کرتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا سے سامنے آئی ہے جس میں شہری نے گائے کو کرنٹ لگنے سے بچالیا۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں پانی جمع ہے اور گائے وہاں سے گزر رہی ہے اچانک ہی وہ کھمبے سے ٹکراتی ہے اور کرنٹ لگنے کی وجہ سے پانی میں گر جاتی ہے۔

گائے کی حالت دیکھ کر ایک دکاندار بھاگتا ہوا آیا اور ایک کپڑے کے ٹکڑے سے گائے کی ٹانگیں باندھ دیں بعدازاں دیگر شہری بھی آگے بڑھے اور اسے کھمبے سے دور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھمبے سے دور کیے جانے کے بعد گائے اٹھ کھڑی ہوئی اور آگے کی جانب چل دی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس شخص کی تعریف کی جارہی ہے اور اس کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شخص کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ دکاندار نے گائے کی جان بچا کر بہت اچھا کام کیا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -