جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ویڈیو، مچل مارش ناٹ آؤٹ ہوکر بھی آؤٹ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں امپائر نے مچل مارش کو ناٹ آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ قرار دے دیا۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پلی اننگز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ٹریوس ہیڈ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم مچل مارش نے 25 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے اور روی چندر ایشون بولنگ کررہے تھے گیند مارش سے مس ہوکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی اور رشبھ پنت، ایشون نے اپیل کی امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

مچل مارش نے امپائر کے فیصلے پر مایوسی ظاہر کی اور چلے گئے انہوں نے ریویو لینا مناسب نہیں سمجھا۔

جب تھرڈ امپائر نے ری پلے دکھایا تو گیند مچل مارش کے بیٹ سے نہیں لگی تھی اور مارش اپنی غلطی کی وجہ سے وکٹ گنوا بیٹھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں