منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بندر نے وکیل سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(31 مئی 2026): بندر نے عدالت کے احاطے میں وکیل سے دو لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیا جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بلند میں کچہری روڈ پر واقع عدالت کے احاطے میں پیش آیا۔

رویندر نامی وکیل دو لاکھ روپے سے بھرا بیگ لے کر جائیداد کی رجسٹریشن مکمل کرنے اور اسٹامپ پیپرز خریدنے کیلیے عدالت پہنچے تھے، جب وہ اپنے ساتھی کے ساتھ ایڈووکیٹ چیمبرز کے باہر کھڑے تھے تو حالات نے اچانک ایک غیر متوقع موڑ لے لیا۔

ایک بندر نے اچانک ان سے نوٹوں سے بھرا بیگ چھینا اور عدالت کے احاطے میں موجود درخت پر چڑھ گیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ شریر بندر نے بیگ کو پھاڑ دیا اور نیچے کرنسی نوٹ پھینکنے لگا۔

آس پاس جمع لوگ اس پورے واقعے کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے درخت سے نیچے گرنے والے نوٹ جمع کرنا شروع کر دیے۔

پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور وکیل کو پیسے واپس حاصل کرنے میں مدد کی۔ رقم کا زیادہ تر حصہ وکیل کو واپس مل گیا، تاہم اس میں سے 2000 سے 5000 روپے غائب تھے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے اور کئی صارفین اسے شیئر کر رہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے اس انوکھے واقعے پر ہنسی اور تفریح کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں