جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ایک رکشے میں درجنوں افراد کو دیکھ کر پولیس حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک رکشے میں سوار درجنوں افراد کو دیکھ کر پولیس افسران بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں پیٹرولنگ پولیس نے ایک رکشے کو روکا تو اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ رکشے میں 5 یا 7 نہیں بلکہ پورے 27 لوگ سوار تھے۔

ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے رکشے کو روکا اور جب سواریاں باہر نکلنا شروع ہوئیں تو وہ حیران رہ گیا۔

عام طور پر رکشے میں 3 سے 6 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن اس رکشے میں 27 سوار یاں موجود تھیں جو ایک دوسرے کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے، ان افراد میں بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو باقاعدہ سواریوں کو گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے کہ کیسے ایک رکشے میں اتنے افراد سوار ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں