The news is by your side.

Advertisement

اس تصویر میں کیا چیز چھپی ہے؟

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

Can you spot the leopard in this picture from UP?

مذکورہ تصویر کو حال ہی میں ٹویٹر پر شیئر کیا گیا تھا، یہ تصویر ایک ڈرون آپریشن کے دوران لی گئی جس نے بھارتی ریاست یوپی کے بہرائچ میں جانوروں کے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں مدد فراہم کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیتا زرعی میدان میں چھپا ہوا ہے، چیتا اس طرح چھپا ہے کہ صارفین تصویر کو بار بار دیکھ کر بھی نہیں سمجھ سکے۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے، صارفین ٹیکنالوجی کے استعمال پر ریسکیو ٹی کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں