منگل, جون 16, 2026
اشتہار

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کراچی میں نلی نہاری سے تواضع، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق نگراں وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کراچی آئے تو ان کی مشہور نلی نہاری سے تواضع کی گئی جس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم اور موجودہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ شہر قائد آئے تو گورنر سندھ کامران ٹیسوری خاطر مدارات کے لیے انہیں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا لے گئے۔

گورنر سندھ نے سابق نگراں وزیراعظم کی تواضع دنیا کے مشہور کھانوں کی فہرست میں شامل معروف نلی نہاری سے کی اور انوار الحق کاکڑ نے بھی ذائقے دار نلی نہاری سے خوب لطف اٹھایا۔

 

اس موقع پر شہر قائد کے عوام اپنے درمیان سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ہوٹل کے باہر جمع ہو جانے والے شہر قائد کے باسیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بچپن سے کراچی ہمارے خوابوں کا شہر رہا ہے۔ اگر دنیا کے بڑے شہروں کے ساتھ کراچی کا ذکر نہ ہو تو یہ نا انصافی ہوگی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا  کہ کراچی کو بجا طور پر منی پاکستان کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں شاہ لطیف کی بولی بولنے والے، خوشحال خان خٹک اور میر تقی میر کی بولی بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں