تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

37 ہزار فٹ بلندی پر دونوں پائلٹ سو گئے

طیارے کی پرواز کے دوران پائلٹ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر سو گئے جس کے بعد وہ لینڈنگ کرنے میں ناکام رہے اور رن وے کے اوپر سے ہی گزر گئے۔

یہ حیرت انگیز واقعہ 15 اگست کو سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی ایتھوپیا ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی 343 میں پیش آیا۔
بوئنگ 737 کو کنٹرول کرنے والے دونوں پائلٹوں کے سفر کا اختتام عدیس ابابا کے ائیرپورٹ میں ہونا تھا مگر ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ اس کے اوپر سے گزر گئے۔

دونوں پائلٹ اس وقت جاگے جب آٹو پائلٹ موڈ ڈس کنکٹ ہوگیا اور الارم بجنے لگا جب یہ طیارہ عدیس ابابا پہنچا تو وہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھا اور دونوں پائلٹ سو رہے تھے۔

ائیر ٹریفک کنٹرول نے دونوں پائلٹ کو جگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

اس موقع پر وہ ممکنہ طور پر پریشان ہوگئے اور پھر طیارے کو واپس موڑا اور طیارے کو لینڈنگ کی دوسری کوشش کی۔

ڈیٹا سے تصدیق ہوئی کہ جب طیارہ پہلی بار ائیرپورٹ کے اوپر سے گزرا تو وہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

دوسری کوشش کے بعد وہ طیارے کو 25 منٹ تاخیر سے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے، لینڈنگ کے بعد طیارہ ڈھائی گھنٹے تک ائیرپورٹ پر رہا اور پھر اگلے سفر کے لیے روانہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -