تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ہائی وے پر مسافر بردار طیارہ کار پر آگرا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں مسافر بردار طیارہ چلتی کار پر آگرا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں گزشتہ دنوں ایک چھوٹا طیارہ پل پر سے گزرنے والی ایک کار کے اوپر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

حادثہ دوپہر کے وقت ہالور اِنلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

طیارہ حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

US: 1 Killed After Small Plane Crashes On Bridge In Miami, Hits SUV And  Catches Fire

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کا شکار نجی کمپنی کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ایک کار پر گرا جس میں ایک خاتون اور اُن کے دو چھوٹے بچے سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے خاتون اور دونوں بچے محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی جس سے فضا میں گہرے کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔

ویڈیو میں طیارے کی زد میں آنے والی بدقسمت ایس یو وی گاڑی بھی تباہ شدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہے۔

1 Dead, 5 Hurt After Small Plane Crashes on Miami Bridge, Hits SUV and  Catches Fire – NBC 6 South Florida

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طیارے میں سوار ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے جو انجن میں خرابی کے باعث میامی ہائی وے برج پر گر کر تباہ ہو گیا۔

Comments

- Advertisement -