تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سالٹ بی کی نقل کرنا باورچی کو مہنگا پڑگیا

ہنوئی : معروف ترکش باورچی نصرت گوکے (سالٹ بی) کی نقل اتارنے پر نوڈلز فروخت کرنے والے ویتنامی شہری کو پولیس نے طلب کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام کی پولیس نے ایک نوڈلز فروش کو طلب کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر سالٹ بی کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں 38 سالہ بوئی توان لام نامی ویتنانی شہری نوڈلز میں سالٹ بی کی طرح کچھ ڈالتا ہوا نظر آرہا ہے جب کچھ لمحے بعد وہ سالٹ بی کی طرح ہی چلتے ہوئے اپنے گاہکوں کو کھانا فراہم کررہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ویتنامی پولیس نے بوئی کو پولیس اسٹیشن طلب کرلیا، جہاں بوئی نے کہا کہ اس نے سالٹ بی کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو صرف اپنے بیف نوڈل شاپ کی تشہیر کرنے کےلیے بنائی تھی نا کہ سالٹ بی کا تمسخر اڑانے کےلیے۔

بوئی نے اپنی ویڈیو فیس بک پر ‘گرین اونین بی’ کے نام سے شیئر کی تھی جس میں وہ کٹی ہوئی ہری پیاز اور گوشت کے ٹکڑے نوڈلز سوپ میں سالٹ بھی کے انداز میں ڈالتا ہوا نظر آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ پولیس نے 38 سالہ بوئی کو ویڈیو بنانے پر ہی طلب کیا تھا یا کسی اور وجہ سے تھانے بلایا تھا کیوں کہ پولیس اپریل میں بھی بوئی کو طلب کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -