تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

کمسن طالب علم نے جادو دکھا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

بچوں کو اگر کوئی جادو دکھایا جائے تو وہ حیران رہ جاتے ہیں اور اکثر اس سے متاثر ہوکر سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کمسن طالب علم نے اسکول میں اپنے دوستوں کو جادو دکھا کر حیران کردیا، سوشل میڈیا صارفین بھی بچے کی ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم اپنے ہم جماعتوں کے سامنے دو کنکریاں ایک ایک ہاتھ میں رکھتا ہے لیکن جب وہ انہیں نیچے رکھتا ہے اور اپنے ہاتھ اٹھاتا ہے تو دونوں کنکریاں جادوئی طور پر اس کے دائیں ہاتھ کے نیچے آجاتی ہے۔

طالب علم کے دوست اسے دوبارہ یہ کرتب دکھانے کا کہتے ہیں اور وہ مسکراتے ہوئے دوبارہ جادو دکھاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ساحل اعظم نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی بچے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کنکر اتنی تیزی سے ایک ہی ہاتھ کے نیچے کیسے جاسکتا ہے۔

کچھ صارفین نے اندازہ لگایا کہ لڑکے نے پتھروں کی بجائے مقناطیس استعمال کیے ہیں جس کی وجہ سے یہ اتنی جلدی دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوگئے۔

انسٹاگرام صارفین بچے کے جادو سے متاثر ہوئے اور اسے باصلاحیت قرار دیا۔

Comments