بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

یونیفارم میں سڑک کنارے بیٹھے بچوں کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول یونیفارم میں سڑک کنارے بیٹھے دو کمسن بھائیوں کی ویڈیو نے دہلا دیے۔

سوشل میڈیا پر اسکول یونیفارم میں بیٹھے بچوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول سے فیس کی عدم ادائیگی پر نکالے جانے پر سڑک کنارے دونوں بھائیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ’اسکول کیوں نہیں گئے تو جواب ملا کہ تین ماہ سے فیس جمع نہیں کروائی اسی لیے اسکول والوں نے نکال دیا ہے ہم پاپا کو بتا کر پریشان نہیں کرنا چاہتے۔‘

بچے کہتے ہیں کہ ’جب چھٹی ہوجائے تو گھر چلے جائیں گے۔‘

دونوں بھائیوں نے بتایا کہ ’والد پی آئی اے میں ہوتے تھے لیکن انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور ہم اپنے بیروزگار والد کو پریشان نہیں کرنا چاہتے۔

اسکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بھائی روز صبح اسکول کے لیے نکلتے ہیں اور سڑک کنارے بیٹھ کر چھٹی کے ٹائم کا انتظار کرکے واپس گھر روانہ ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو اسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں