تازہ ترین

’والد کی پانچویں شادی میں پہنچ کر بچوں نے ہنگامہ برپا کردیا‘

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں 55 سالہ شفیع احمد پانچویں شادی کرنے جارہا تھا لیکن اس کی اہلیہ اور ساتوں بچوں نے بارات میں پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

جب بچوں نے دلہن کے گھر والوں کو بتایا کہ یہ ہمارے والد ہیں تو پنڈال میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بارات میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے دلہے کو مارا پیٹا جبکہ دلہن سارا ماجرا دیکھ کر موقعے سے فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’بچوں کی جانب سے شکایت درج کروانے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘

دلہے میاں کے بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ’والد نے ماہانہ اخراجات کے لیے رقم دینا بند کردی تھی اور جب انہیں ان کی پانچویں شادی کا علم ہوا تو انہوں نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔‘

Comments

- Advertisement -