پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

شاہ رخ کی بیٹی سہانا کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی دبئی میں بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان بیٹے آریان اور بیٹی سہانا کے ساتھ دبئی میں برانڈ ایونٹ میں شریک تھی اس دوران انہوں نے بیٹی کے ساتھ ڈانس کیا۔

ویڈیو میں سہانا اپنے والد کے ساتھ بات چیت کرتی اور لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

شاہ رخ خان کی بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکار کے نئے سالٹ اینڈ پیپر لُک کو بھی مداح پسند کررہے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ باپ اور بیٹی جوڑی جلد ہی فلم ‘کنگ’ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے گی، جسے معروف ہدایتکار سجوئے گھوش اور پروڈیوسر سدھارتھ آنند بنا رہے ہیں۔

فلم میں سہانا خان کا تھیٹر ڈیبیو ہوگا اور کہا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن فلم میں ولن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

شاہ رخ اور سہانا خان کی اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات اور شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا اعلان بھی متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں