اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ویڈیو: امتحان میں نقل سے روکنے پر طالب علم کا پروفیسر پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

(20 فروری 2026): امتحان میں نقل سے روکنے پر آگ بگولہ طالب علم نے کلاس میں پروفیسر پر حملہ کر دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کلبرگی میں واقع ڈاکٹر ملکارڈی ہومیوپیتھک کالج میں طالب علموں سے امتحان لیا جا رہا تھا۔ یہ واقعہ Homoeopathic Materia Medica کے پرچے کے دوران پیش آیا جس کی تمام تر کارروائی ہال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امتحان میں نقل کرنے والی لڑکی کو سزا ہو گئی

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر شیوراج کمار نے ایک طالب علم کو موبائل فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس سے بازپرس کی۔ جب پروفیسر نے امتحانی کاپی چھین کر طالب علم کو کمرے سے باہر جانے کا حکم دیا تو صورتحال اچانک قابو سے باہر ہوگئی۔

طیش میں آکر طالب علم پرتشدد ہوگیا اور اس نے پروفیسر پر حملہ کر دیا۔ اگرچہ دوسرے طلبہ نے فوری طور پر مداخلت کر کے اسے پیچھے ہٹانے اور روکنے کی کوشش کی مگر تصادم وہیں ختم نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم ایک لمحے کیلیے ہال کے دروازے کی طرف گیا اور چند سیکنڈ بعد ہی واپس مڑ کر دوبارہ پروفیسر پر حملہ کر دیا۔

تشدد کے اس واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے طالب علم کے والدین کو مطلع کیا اور اسے مستقبل کے تمام امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ سنا دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر شیوراج کمار نے تاحال پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں