تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے شہر ممبئی میں 18 سالہ نوجوان لوکل ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا جس کے بعد نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے ٹرین کے دروازے پر لٹک کر سفر کررہے ہیں اسی دوران ایک لڑکا قریب لگے کھمبے سے ٹکرا کر نیچے گر جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب کلوا کے بھاسکر نگر کا رہائشی نوجوان دانش حسین خان اپنا توازن کھو بیٹھا اور کھمبے سے ٹکرا کر نیچے گرگیا۔

واقعے کی ویڈیو دوسری ٹرین میں سفر کرنے والے نوجوان کے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

حادثے کے فوری بعد نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پیر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹر کی جانب سے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک خاتون ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی تھیں پولیس اہلکارکی خاتون کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -