(12 اپریل 2026): کلینک میں چوری کیلیے گھسنے والا چور شٹر میں بُری طرح پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں رات گئے چوری کی ایک ایسی کوشش ہوئی جس نے سب کو حیران کر دیا، کلینک میں چوری کی نیت سے گھسنے والے چور کو بچانے کیلیے ریسکیو ٹیم بلانی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے ’میٹھی‘ چوری، 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک غائب
چور نے دل کے امراض کے ماہر کے کلینک میں چھت کے راستے داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس نے شٹر اور دیوار کے درمیان موجود ایک تنگ جگہ سے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران اس کی گردن بُری طرح پھنس گئی، وہ اس طرح پھنس گیا کہ نہ اندر جا سک رہا تھا اور نہ باہر نکل پا رہا تھا۔
In Ghaziabad, Uttar Pradesh, a thief got his neck stuck in a clinic’s metal rolling shutter while breaking in last night. He hung there until afternoon, when firefighters rescued him using a ladder. pic.twitter.com/YnmrZT4IrO
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) April 11, 2026
کافی دیر تک پھنسے رہنے کے بعد جب اسے لگا کہ وہ نہیں نکل پائے گا تو اس نے شور مچانے کیلیے شٹر پر زور زور سے لاتیں مارنا شروع کر دیں، آواز سن کر لوگ جمع ہوئے اور فوری طور پر پولیس کو بلا لیا۔
پولیس نے معاملہ پیچیدہ جان کر ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ رات دیر تک فائر فائٹرز نے خصوصی آلات کی مدد سے شٹر کے کچھ حصے کاٹے اور ملزم کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
چور کو نکالنے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا، اسے ابتدائی طبی امداد کیلیے سرکاری اسپتال بھیجا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


