تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موٹر سائیکل میں پیٹرول کم ہونے پر پولیس نے چالان کردیا

بعض اوقات موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پیٹرول ختم ہوجاتا ہے تو شہری پیٹرول بھروا کر منزل کی جانب رواں دواں ہوجاتے ہیں لیکن پیٹرول کم ہونے پر کسی شہری کا چالان ہوجائے ایسا کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

تاہم بھارتی ریاست کیرالہ میں باسل صیام نامی شہری کا موٹر سائیکل میں پیٹرول کم ہونے کے باوجود ٹریفک اہلکار نے چالان کردیا۔

متاثرہ شہری نے ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے ای چالان کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

شہری کے مطابق وہ آفس جارہا تھا جب ایک ٹریفک اہلکار نے اسے روکا اور چالان کی مد میں ڈھائی سو روپے دینے کو کہا۔

صیام کا کہنا تھا کہ میں نے جلدی میں رقم دے دی لیکن جب آفس پہنچا اور چالان کی رسید دیکھی تو حیران رہ گیا کیونکہ میرا چالان موٹر سائیکل میں پیٹرول کم ہونے پر سفر کرنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین موٹر سہیکل ایکٹ یا ریاستی قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں شہری کو ایندھن ناکافی ہونے پر گاڑی چلانے سے منع کیا جائے۔

کیرالہ کے ٹرانسپورٹ قانون میں صرف ایندھن سے متعلق اس شق کا ذکر کیا گیا کہ اگر کسی مسافر گاڑی میں منزل تک پہنچنے سے قبل ایندھن ختم ہوجائے تو ڈرائیور یا اس کے مالک کو 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔

مذکورہ چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ٹریفک پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -