تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

آئسکریم نہ دینے پر بچہ غصے میں آگیا، ویڈیو وائرل

ترکیہ (سابقہ ترکی) میں آئس کریم فروش بچے ہوں یا بڑے سب کو آئسکریم دینے سے پہلے ہلکا پھلکا مذاق کراتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی ترکیہ کے آئسکریم فروشوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

لیکن اب ایک ایسے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئس کریم فروش کو بچے سے مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئس کریم فروش بچے کے ساتھ اسی طرح کا مذاق کررہا ہے لیکن بچے کو اس کا یہ مذاق پسند نہ آیا اور اس نے غصے میں آکر اس کی ’اسٹک‘ ہی چھین لی۔

آئس کریم فروش نے جب یہ دیکھا کہ بچہ ’اسٹک‘ چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہے تو اس نے ہی ہار مان لی اور اسٹک پر گرفت ہلکی کردی پھر بچہ آئس کریم لے کر چلتا بنا۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا لاکھوں‌ صارفین دیکھ چکے ہیں‌ اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -