تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جنگل کے بادشاہ کا سڑک پر قبضہ (ویڈیو وائرل)

دودوما: مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں شیروں نے سڑک بلاک کردی اور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

تنزانیہ کے جنگل میں سیاحوں کو دلچسپ صورت حال کا سامنا اس وقت کرنا پڑا کہ جب ان کے سامنے شیر آگئے اور سڑک بلاک کردی، جنگل کے بادشاہ کافی دیر تک روڈ پر آرام کرتے رہے۔

جنگل سفاری جیپ اس وقت تک گزرنے کے انتظار میں کھڑی رہی جب تک شیر وہاں سے نہ اٹھے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پہلے صرف دو شیر سڑک پر خود کو سستا رہے تھے جس کے بعد تیسرا شیر بھی آگیا۔

سیاحوں کی متعدد گاڑیاں جنگل کی سیر کررہی تھی کہ اس دوران انہوں نے یہ حیران کن صورت حال دیکھی اور شیروں کی اس حرکت کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیا۔

مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ خیال رہے کہ افریقی ممالک میں جانوروں کو محفوظ رکھنے اور سیاحت کے فروغ کیلئے پارکس تیار کیے گئے ہیں جہاں کی سیر کے لیے متعدد سڑکیں ہوتی ہیں اور وہاں اس طرح کے واقعات عام دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -