پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ویڈیو دیکھیں: چیونٹیوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ رکوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے کئی بار کسی بڑے جانور کی وجہ سے میچ میں خلل کا سنا ہوگا مگر چیونٹی جیسے چھوٹے حشرات الارض نے جنوبی افریقہ اور بھارت کا میچ رکوا دیا۔

چونٹیوں کے بھی پر نکل آئے اور انہوں نے گزشتہ روز سنچورین کرکٹ گراؤنڈ پر ایسا حملہ کیا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو میدان سے ہی بھاگنا پڑا۔

سنچورین کرکٹ گراؤنڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جا رہا تھا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا تھا اور جنوبی افریقہ نے ابھی ہدف کا تعاقب شروع ہی کیا تھا کہ چیونٹیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔

- Advertisement -

India vs South Africa 3rd T20I was halted due to invasion of flying ants

اڑنے والی چیونٹیاں گراؤنڈ میں اس قدر داخل ہوگئیں کہ کھیلنا تو دور کی بات ان کے سامنے کھڑا ہونا بھی مشکل ہوگیا۔

صورتحال دیکھ کر امپائرز نے میچ رکوا کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔ میچ لگ بھگ 20 منٹ تک رکا رہا۔

 

بعد ازاں ان چیونٹیوں کا گراؤنڈ سے صفایا کرنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کرایا گیا اور یہ میچ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے جیت کر چار میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے برتری حاصل کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں