بھارت میں اے ٹی ایم بوتھ کو نوجوان نے سیلون بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ ریاست بہار کے پٹنہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کیوسک کو کیش مشین ہٹانے اور اے ٹی ایم بند ہونے کے بعد بال کٹنگ سیلون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
دانا پور میں غیر معمولی سیٹ اپ شہر کا چرچا بن گیا ہے جہاں لوگ اب نقد رقم نکالنے نہیں بلکہ بال کٹوانے اور شیو کروانے آتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ حجام کیبن کے اندر کام کرتے ہوئے بال کٹواتے ہیں جبکہ ایس بی آئی اے ٹی ایم کا سائن بورڈ ابھی بھی کیوسک کے باہر موجود ہے۔
ATM में कैश की जगह सैलून, लोगों को कर रहा है हैरान
पटना के दानापुर में एक अनोखा ‘एटीएम’ लोगों के बीच चर्चा का विषय बना हुआ है, बाहर SBI का बोर्ड और पूरा एटीएम सेटअप जस का तस है, लेकिन अंदर पैसे निकालने की मशीन नहीं बल्कि हेयर कटिंग सैलून चल रहा है, पहले यहां बैंक का एटीएम था,… pic.twitter.com/iIbxY14oBE
— NDTV India (@ndtvindia) May 11, 2026
کئی لوگ کیوسک میں پیسے نکالنے کی امید میں داخل ہوتے ہیں لیکن صرف حجام کی کرسیاں، آئینہ، قینچی اور شیونگ کا سامان اندر نظر آتا ہے۔
مکینوں نے اب اس جگہ کو ’’ہیئر کٹنگ اے ٹی ایم‘‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باہر کے لوگ اکثر اس جگہ کو اے ٹی ایم سمجھ لیتے ہیں، کچھ تو اپنے بینک کارڈ پکڑے چلتے ہیں صرف اندر کا منظر دیکھ کر ہنسنے کے لیے۔
ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ بہت سے نوجوان یہاں تک کہ صرف تصویریں کلک کرنے اور ویڈیوز بنانے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
تبدیل شدہ اے ٹی ایم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں، کچھ لوگوں نے سہولت بند ہونے کے بعد اے ٹی ایم کے نشانات کو ہٹانے میں ناکامی پر تنقید کی۔
ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اس میں حیرانی کی کیا بات ہے، بینک نے وہاں سے اے ٹی ایم کی سہولت ختم کردی ہوگی، اس لیے مالک مکان نے سیلون کے مالک کو کرایہ ادا کرنے پر مجبور کیا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


