اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

’’بابر اعظم یا اُن کا ہم شکل‘‘، دیکھنے والے حیران رہ گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

(3 مارچ 2026): دنیا میں ایک دوسرے کے ہم شکل ہوتے ہیں پاکستان کرکٹ اسٹار بابر اعظم کے ہمشکل کو دیکھ کر دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

دنیا میں ایک دوسرے کے ہم شکل ہونا کوئی غیر معمولی نہیں۔ مگر بات اگر کسی مشہور شخصیت کی ہو تو یہ مشابہت غیر معمولی ہی ہو جاتی ہے اور ہم شکل شخص راتوں رات مقبول ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک شخص جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا نوجوان عمران ہے، جو اپنے گاؤں سے محنت مزدوری کرنے لاہور آیا اور اب وہاں ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔

یہ نوجوان بابر اعظم سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ وہ حقیقت میں ویٹر ہے یا پھر بابر اعظم نے ویٹر کا روپ دھار لیا ہے۔

کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کر دی جس نے چند گھنٹوں میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور یوں وہ راتوں رات مقبول ہو گیا۔

اس ویڈیو میں وہ ریسٹورینٹ پر اپنے معمولات کے کام کرتا نظر آ رہا ہے اور جب کیمرا اس کو فوکس کرتا ہے تو وہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم سے غیر معمولی طور پر مشابہہ دکھائی دیتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر جہاں صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں کچھ دل جلے صارفین ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر یہ تبصرہ کر رہے ہیں کہ کرکٹ میں ناکامی کے بعد اب بابر اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو ایسی جاب کرنی چاہئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں