پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ایک ہاتھ میں 2 مشروب، دوسرے ہاتھ سے لپکا کیچ (حیرت انگیز ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا (7 جنوری 2026): دنیا کی مشہور کرکٹ لیگز میں سے ایک بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں تماشائی نے دوڑ کر حیرت انگیز کیچ پکڑا۔

آسٹریلیا میں جاری دنیا کی مشہور کرکٹ لیگز میں سے ایک بگ بیش لیگ میں جہاں کرکٹر کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔ جہاں بیٹرز چوکے چھکے لگا اور بولرز وکٹیں اڑا کر کر شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔

وہیں سڈنی اور ایڈیلیڈ میں تماشائی نے ایسا حیرت انگیز کیچ لیا کہ شائقین کے ساتھ میدان میں موجود کرکٹرز اور دنیا بھر میں ٹی وی پر یہ میچ دیکھنے والے ناظرین بھی دنگ رہ گئے۔

میچ کے دوران سڈنی کے بلے باز نے لمبا چھکا لگایا، گیند اڑتی ہوئی ایک اسٹینڈ کی طرف گئی۔

قبل اس کے کہ گیند زمین پر گرتی، ایک تماشائی تیزی سے دوڑتا آیا اور ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر سب کو حیران کر دیا۔

اس لاجواب کیچ کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ کیچ لینے والے تماشائی نے دوسرے ہاتھ میں مشروب کے دو کین تھام رکھے تھے، لیکن نوجوان سے نہ مشروب گرنے دیا اور نہ ہی گیند کو زمین پر لگنے دیا۔

 

یہ حیرت انگیز کیچ موومنٹ آف دی میچ بن گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین تماشائی کی اس کوشش کو سراہ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں