تازہ ترین

بھارت میں بلند عمارت منہدم (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

دہلی: بھارت میں موسلادھار بارشوں کے باعث کمزور پڑ جانے والی 4 منزلہ عمارت کو گرا دیا گیا جبکہ دیگر بلڈنگز کے لیے بھی وارننگ جاری ہوچکی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے سبب کئی عمارتوں کی جڑیں کمزور ہوگئی ہیں، خطرے کے پیش نظر متعلقہ ادارہ مذکورہ بلڈنگز کو گرا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے 4 منزلہ عمارت کو زمین بوس کردیا۔ بنگلورو شہر میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک چار عمارتیں گر چکی ہیں۔

بلڈنگ ڈھانے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ اتھارٹی نے پیشگی وارننگ دے دی تھی اور رہائشیوں کو کہا تھا کہ وہ فوری طور پر عمارت چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے جائیں۔

حکومت نے عمارت کمزور پڑنے کی وجہ بارش اور غیر معیاری تعمیرات قرار دی ہے۔ متاثرین کے لیے متبادل رہائش اور کھانے پینے کی اشیا حکومت نے فراہم کی۔

Comments

- Advertisement -