پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

’’کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی دھوکا دہی‘‘ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(29 جولائی 2026): کرکٹ کی تاریخ میں کھیل کے دوران میدان میں کی جانے والی سب سے بڑی دھوکا دہی سامنے آ گئی وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

کرکٹ جنٹلمین گیم کہلاتا ہے لیکن چند دہائیوں کے دوران جوئے اور فکسنگ کیسز سامنے آنے کے بعد اس کی شہرت داغ دار ہوئی ہے۔ آپ نے اب تک میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ جیسے واقعات سنے ہوں گے لیکن حال ہی میں ایک ایسا دھوکا کھیل کے دوران میدان میں کیا گیا، جو کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک فیلڈر کو دھوکا دہی سے آؤٹ قرار دلوانے کی انوکھی حرکت نے سب کو حیران کر دیا ہے اور صارفین اس کو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی دھوکا دہی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کے حلقوں میں تہلکہ مچا دینے والی یہ ویڈیو انگلینڈ میں کھیلے گئے نارتھ یارکشائر اور ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ کی ٹیم سالٹ برن پر مشتمل ایک میچ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹر بال کھیلنے کے لیے تیار ہے، لیکن گیند جیسے ہی اس کے بلے کے قریب آتی ہے تو سلی پوائنٹ پر کھڑا فیلڈر اپنے بائیں ہاتھ کی انگلیوں کو غیر معمولی حرکت دے کر ایسی آواز نکالتا ہے جیسا کہ گیند بلے سے ٹکرائی ہو۔

 

اس ویڈیو کو ایکس پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جہاں کرکٹ شائقین اس دھوکا دہی پر حیرت زدہ ہیں۔ وہیں ٹی وی پریزینٹر پیئرز مورگن نے فیلڈر کی حرکت کو "کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ دہی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’نہ جانے اس نے کتنے بیٹرز کے دن برباد کیے ہوں گے؟‘‘

اس حوالے سے لیگ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میچ کے حوالے سے باضابطہ شکایت موصول ہوئی تھی، لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی ٹیمیں اس میں شامل تھیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں